پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے، ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا، اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے، ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کا دفاعی نظام دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، پاکستان کا دفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

عطا تارڑ کی تصدیق
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزید 6 بھارتی ڈرون مار گرائے گئے، بھارت کے ڈرونز اوکاڑہ اور پاکپتن میں گرائے گئے، پاک فوج کی جانب سے فوری کاروائی میں بھارتی ڈرون گرائے گئے۔

اوکاڑہ
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، بھارتی ڈرون طیارے اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں گرائے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون کا ملبہ گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے ڈرون کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

ڈرون سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے ہوا میں مار گراے، جس کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ڈرون طیاروں سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عارف والا
دوسری جانب پاک فوج نے عارف والا کے نواحی گاؤں کے قریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا۔

ڈرون آبادی سے تقریباً 300 میٹر دور فصلوں میں گرا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اب تک 35 بھارتی ڈرون گرائے جا چکے ہیں، گزشتہ روز ڈرونز کی زد میں آکر 3 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے جبکہ لاہور میں 6، راولپنڈی میں 3 اور کراچی میں 2 حملے ناکام بنائے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان حملے پر جوابی ردعمل نہیں دے گا، سفیر رضوان سعید سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 مئی کو شیڈول کیمبرج امتحانات منسوخ پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون اوکاڑہ میں پاک فوج کی پاک فوج نے کی جانب سے بھارت کے کے مطابق

پڑھیں:

غزہ کے اسپتالوں کو مزید 15 شہدا کی لاشیں موصول، مجموعی تعداد 285 ہو گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے نصر اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق اس معاہدے کے آغاز سے اب تک مجموعی طور, پر 285 شہدا کی لاشیں موصول ہو چکی ہیں، جنہیں اسرائیلی فوجی اِتائے چن کی لاش کے بدلے میں واپس کیا گیا تھا۔ اِتائے چن کی لاش منگل کے روز حماس نے اسرائیلی حکام کے حوالے کی تھی۔

معاہدے کی شرائط کے مطابق اسرائیل جب بھی کسی اسرائیلی یرغمالی کی لاش وصول کرتا ہے تو اس کے بدلے میں 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے آغاز میں حماس کے قبضے میں 48 یرغمالی موجود تھے، جن میں سے 20 زندہ جبکہ 28 ہلاک تھے۔ بعد ازاں گروپ نے تمام زندہ قیدیوں کو رہا کیا اور 21 ہلاک قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس جان بوجھ کر ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے میں تاخیر کر رہی ہے، تاہم حماس کا موقف ہے کہ کئی لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جس کے باعث یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔

حماس نے عالمی ثالثوں اور ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ وہ لاشوں کی بازیابی کے لیے ضروری مشینری اور عملہ فراہم کریں تاکہ انسانی ہمدردی کے اس عمل میں تیزی لائی جا سکے۔

واضح رہے کہ دو سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 68 ہزار 875 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ کی اکثریتی آبادی اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے اسپتالوں کو مزید 15 شہدا کی لاشیں موصول، مجموعی تعداد 285 ہو گئی
  • حقیقت میں پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
  • امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا
  • پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
  • پاک بھارت فضائی جھڑپ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنا دعویٰ دہرادیا
  • پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • جنوبی غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری سے تباہی،مزید 3 فلسطینی شہید
  • میری ٹائم کانفرنس ایکسپو میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمر’صفرا’ لانچ کردیا گیا
  • پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
  • میری ٹائم کانفرنس ایکسپو میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمر'صفرا' لانچ کردیا گیا