اس کا مقصد ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہوائی حملوں یا دیگر خطرات اور جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف انخلا کے طریقہ کار کی تربیت دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے آگاہی مہم اور فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری شہری دفاع چوہدری محمد فرید اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم کی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس اور ضلع مظفرآباد کے آفیسران پر مشتمل ٹیم نے محکمہ ان لینڈ ریوینو کے ملازمین کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی فرضی مشقوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کا مقصد ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہوائی حملوں یا دیگر خطرات اور جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف انخلا کے طریقہ کار کی تربیت دی گئی۔ اس کے ساتھ ایسے حالات میں مربوط اور مناسب ردعمل دکھانے کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی سیشن اور عملی مشق کے علاؤہ شہری دفاع کے نظام انتباہ یعنی ارلی وارننگ سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور علامتی سائرن بجائے گئے۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ڈائریکٹر شہری دفاع صداقت حسین میر، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر راٹھور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید الحسن بخاری، چیف انسٹرکٹر صنم نقوی، ثوبیہ احمد شاہ، ذیشان قریشی اور انسٹرکٹر باسط مغل نے ڈرل موک ایکسرسائزز کروائیں۔

سیکرٹری ان لینڈ ریوینیو چوھدری محمد رقیب سمیت محکمہ کے افسران و اہلکاران نے سول ڈیفنس کی اس ایکسرسائز میں حصہ لیا۔سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے اس ڈرل، موک ایکسرسائز کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسی ایکسرسائزز جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ ناظم اعلی شہری دفاع کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مختلف محکمہ جات، سکولوں اور دیگر اداروں میں فرضی مشقوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موجودہ ملکی حالات کے فرضی مشقوں کا کی جانب سے شہری دفاع سول ڈیفنس

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال کے حوالے سے فیکٹ شیٹ جاری کردی ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد 100 میں ملی میٹر، گجرانوالہ 47 اور جھنگ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، دریائے چناب میں مرالہ نچلے درجے کا سیلاب جبکہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔

دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ گزشتہ روز کی نسبت کم ہوا ہے اوردریائے چناب میں بہاؤ 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک سے کم ہو کر 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہو گیا ہے۔

تر جمان کے مطابق دریائے چناب کے پانی میں اضافے کو پی ڈی ایم اے پنجاب 24 گھنٹے مانیٹر کررہا ہے ۔ ڈی جی نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب محکمہ آبپاشی ارسا و دیگر متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے جہلم راوی اور ستلج میں پانی کا بہا ونارمل سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی، پنجاب کے کن شہروں میں بارشوں کا امکان ہے؟

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 30 ہزار 690 شاہدرہ 14 ہزار بلوکی 32 ہزار جبکہ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 18 ہزار کیوسک تک ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ رودکوہیوں اور بڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاونارمل سطح پر ہے۔

تربیلا ڈیم 87 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 58 فیصد تک بھر چکا ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 43فیصد تک ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تر جمان کے مطابق برساتی نالوں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے 4 خواتین اور 1 بچہ جاں بحق ہوئے جبکہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث اب تک مختلف حادثات میں 162 شہری جاںبحق، 558شہری زخمی ،214 گھر متاثراور121مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون برسات، پی ڈی ایم اے عوام سے رابطے میں رہے،مریم نواز

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متاثرہ فیملیز کو مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پنجاب پی ڈی ایم اے دریائے چناب دریائے راوی فیکٹ شیٹ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
  • اگلے 24گھنٹو ں میں کہاں کہاں بادل برسیں  گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
  • بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار، آج مزید بارش کی توقع
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرےگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،پاکستان کا تجارتی شعبہ بدلتے عالمی حالات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جام کمال خان
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری
  • کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری
  • پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم کے 2 شہری جاں بحق