لاہور: سرحدی علاقے میں شہری کی بھارتی ڈرون پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور کے سرحدی علاقے میں شہری نے بھارتی ڈرون پرفائرنگ کردی، واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ سرحدی علاقے میں ایک شہری بھارتی ڈرون پر فائرنگ کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو مقامی شہری نے اس پر فائرنگ شروع کردی، شہری کی فائرنگ پر بھارتی ڈرون واپس چلا گیا۔
ذرائع کے مطابق بارڈر ایریا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی انہیں بھارتی ڈرون نظر آیا تو اسے نشانہ بنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون
پڑھیں:
کراچی، بلدیہ جنگل اسکول کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ، ایک شخص زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے بلدیہ جنگل اسکول کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول سیکٹر 4/G گلی نمبر دو میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ توصیف ولد محمد صابر کے نام سے کی گئی ، واقعہ نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔