Daily Ausaf:
2025-08-08@16:47:07 GMT

ملک کے اہم علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق ضلع سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔

ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے سوہو ون ویل سے گیس دریافت ہوئی اور ماڑی انرجیز سجاول بلاک کی 100 فیصد مالک ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

  زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو ملکی معیشت کے استحکام اور بہتر مالیاتی حکمت عملی کا مظہر ہے۔جمعرات کو ڈیجیٹل نیشنل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس وقت سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 15 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.5 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے جس سے کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا اگلا ہدف پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی ہے جس کے لیے برآمدات کو فروغ دینے، صنعتی پیداوار میں اضافہ کرنے اور ٹیرف اصلاحات جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے انہوں نیایف بی آر میں جاری اصلاحات کا بھی ذکر کیا جن کا مقصد محصولات میں اضافہ اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت مالی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے ملک کو ترقی، روزگار اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کے چیئرمین تعینات
  • سیاسی جماعتیں مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں، الیکشن کمیشن
  • عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا
  •   زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، بلال اظہر کیانی
  • زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • امریکا کی پاکستان کے تانبے دلچسپی، آفر آگئی
  • کراچی، ماڑی پور روڈ پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
  • کراچی میں ٹرالے کا ایک اور حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری