سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماڑی انرجیز کے مطابق سندھ میں سجاول کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، جہاں سوہو ون سجاول بلاک میں گیس کا ذخیرہ ملا ہے اور یہاں گیس کی پیداوار کا اندازہ 30 ایم ایم سی ایف یومیہ لگایا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ریتیلی چٹانوں کے نچلے حصے سے گیس دریافت ہوئی ہے۔ اس دریافت نے سجاول کے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کے نئے امکانات روشن کیے ہیں ۔
ذخائر کے مکمل امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے مزید فارمیشنز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں مارچ میں وزیرستان بلاک میں دوسرے بڑے گیس و تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اسپن وام ون کنوئیں سے دوسری بار تیل و گیس ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذخائر دریافت میں گیس کے نئے گیس کے
پڑھیں:
بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے ذریعے ایوان اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش اب بھی موجود ہے۔ موجودہ جنگی صورت حال میں تجارتی بات نہیں ہو سکتی، تمام ذرائع فی الحال بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کسی طرح کا عالمی دباؤ نہیں ہے، بھارت نے پہل کی ہے تو ہم نے اس کا جواب دیا ہے، دوبارہ جارحیت کی گئی تو دوبارہ جواب دیا جائے گا۔
Post Views: 5