بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ، تعداد 77 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی بھارت کے کئی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔
ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا جس کے بعد اب تک دشمن کے کُل 77 ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کردیےگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔
بھارتی فوج کے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کرلیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کے دوران ڈرون مار گرانے کا آپریشنل طریقہ کار ہے۔
دوسری جانب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔
عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہےپاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، 30 سے زائد پاکستانی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز نے کس طرح پاکستان کی دھول چاٹی، ویڈیو دیکھیں
بھارت کی جانب سے حملے کے لیے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز نے کس طرح پاکستان کی دھول چاٹی، اس حوالے سے دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مزید 3 شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ 6 ڈرونز تباہ کردیے ہیں۔ تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان تباہ ہونے ہونے والے 6 ڈرونز میں سے ایک کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 کو اوکاڑہ میں زمیں بوس کیا گیا۔
اب تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کیے جا رہےتھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے۔ شہری علاقوں اورکمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کادفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔ ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے کہ پاکستان کادفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔