وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ سکیمز اور جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستانی جنگی طیاروں کو تباہ کرنے اور پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں سے متعلق گمراہ کن پیغامات پھیلائے جا رہے ہیں جس کی پاکستانی حکام نے سختی سے تردید کی ہے۔
غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار اور زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت آج سے درخواستیں وصول کرنے کا آغاز
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے درخواستیں آج سے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج کے لیےخوشخبری، حکومت کا مزید حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
اس اسکیم کے تحت اس سال 37 ہزار 903 نئے عازمین درخواست دینے کے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ گزشتہ سال رہ جانے والے 22 ہزار 97 رجسٹرڈ عازمین کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے گزشتہ برس کے رہ جانے والے عازمین کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان، خواتین کو اہم رعایت مل گئی
اس سلسلے میں پرائیویٹ حج آپریٹرز سے یہ حلف نامہ بھی لیا جائے گا کہ انہوں نے پچھلے سال کے تمام رجسٹرڈ افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے کل کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کوٹے کے تحت گزشتہ سال کے 22 ہزار 97 عازمین کے ساتھ 37 ہزار 903 نئے درخواست دہندگان کو بھی شامل کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان حج درخواستیں عازمین حج وزارت مذہبی امور