اوکاڑہ کینٹ :پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 4 ڈرونز مار گرائے۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز گاؤں 15 فور ایل اور 11 فور ایل کے علاقوں میں گرائے گئے۔ ڈرونز آبادی کے قریب زرعی زمینوں میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ردعمل کے تحت ڈرونز کو نشانہ بنایا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بہاولنگر میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں سے اکثریت کو پاکستانی فورسز نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔
امریکی صدر نے دنیا بھر میں اپنے تجارتی اور سفارتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت و پاکستان کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔
ایک بزنس فورم میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاتھ میں ایک معاہدے کی دستاویز تھی، جب انہیں خبریں موصول ہوئیں کہ “سات یا آٹھ طیارے مار گرائے گئے”۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاہدے کو اس لیے رک گئے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس دوران دونوں پڑوسی ملک جنگ کی راہ اختیار کریں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے دباؤ کے نتیجے میں دونوں ممالک نے امن کی راہ اختیار کی۔
تاہم، بھارت نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ تنازعے پر کوئی تیسرے فریق کا کردار نہیں تھا۔