آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے شہری آبادی پر مارٹر گولے داغے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں شاہکوٹ میں ایک خاتون کے شہید ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، ترجمان پاک فوج

وادی نیلم شاہکوٹ، جورا سیکٹر کوٹلی اور نکیال سیکٹر میں بھارت کی بر بریت جاری  ہے جبکہ ایل او سی پر بھی فائرنگ کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیے: فالس فلیگ کے لیے بھارتی پنجاب کی زمین استعمال کرنے پر سکھ برہم،مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان

ڈی ڈی ایم اے کے مطابق نیلم شاہکوٹ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے کوثر بی بی ذوجہ محمد شافی موقعے پر شہید ہوگئیں۔

حویلی میں بھی تھوڑی دیر پہلے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ جاری ہو گیا ہے جس ک بعد علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کی طرف سے بھارت کے بلا اشتعال حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایل او سی بھارتی فورسز کی فائرنگ بھارتی فورسز کی گولہ باری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایل او سی بھارتی فورسز کی فائرنگ بھارتی فورسز کی گولہ باری بھارتی فورسز کی

پڑھیں:

سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار شہید

سندھ کے ضلع کشمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمور میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور فی الفور جملہ پولیس کاروائی سے آگاہ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حفاظت خود اختیاری کے تحت گشت،ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور دیگر امور کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی بمباری اور فائرنگ سے غزہ میں ایک ہی خاندان نے 25افراد شہید
  • 1965 جنگ کا 21واں روز؛ ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فتح کیسے حاصل کی؟
  • جنگ ستمبر کا 21 واں روز: سیالکوٹ میں ٹینکوں کی لڑائی میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح رہی
  • بھارتی خاتون بلے باز نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ دیا؟
  • سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ‘ 70 سے زائد شہری شہید
  • غزہ: اسرائیلی فورسز کے بدترین حملے جاری، مزید 51 فلسطینی شہید
  • سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار شہید
  • بھارتی فوج کی جگ ہنسائی، خاتون نے مقروض فوجی اہلکار کو کھری کھری سنادیں
  • جنگ ستمبر 1965 کا 20 واں روز
  • مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل