وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، وزیراعظم کے طلب کردہ اجلاس میں چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف اور پاک فوج کے دیگر سربراہ شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نیوکلیئر ایسڈ بارے حکمت عملی طے کی جائے گی، یاد رہے کہ یہ وہ اتھارٹی ہے جو نیوکلیئر ایشوز کو بھی ڈیل کرتی ہے۔
واضح رہے کہ فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس سٹوریج کوتباہ کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا پاکستان کا سائبر اٹیک: بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیک سیاسی و عسکری قیادت کا مزید جارحیت پر بھارتی ہائی ٹارگٹ ویلیو کو نشانہ بنانے کا فیصلہ ’’بنیان مرصوص‘‘ سیاسی و عسکری قیادت سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات، برطانوی اخبار کا دعوی پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی معترف بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔