آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پراگرام کی اگلی قسط کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فنڈز توسیعی سہولت کے تحت پاکستان کے لیے قرض پراگرام کی اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پراگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی گئی۔
توسیعی فنڈز سہولت کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز ملیں گے، قرض پروگرام جولائی 2024 میں منظور ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی ایم ایف پاکستان فنڈز قرض سہولت پروگرام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پاکستان قرض سہولت پروگرام ا ئی ایم ایف پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
تمام لوکل کونسلز سے اوزیڈٹی فنڈز کی ماہانہ رپورٹ طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی یوسیز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز ، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔جب کہ پی اے سی نے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کو سندھ حکومت کی طرف سے سالانہ جاری ہونے والے 168 ارب روپے کے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال اور اخراجات کے تفصیلات جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ پی اے سی نے محکمہ فنانس اور محکمہ بلدیات کو او زی ٹی فنڈز کے استعمال کے متعلق ماہانہ رپورٹ جمع نہ کرانے والی لوکل کونسلز کو او زیڈ ٹی فنڈز کا اجرا نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا ہے کے سندھ حکومت سندھ بھر کی لوکل کونسلز کو سالانہ او زیڈٹی فنڈز کی مد میں 168 ارب روپے فراہم کر رہی ہے مگر لوکل کونسلز یہ رقم کہاں اور کیسے خرچ کر رہی ہیں اس متعلق کچھ نہیں معلوم ہو رہا اس لئے لوکل کونسلز کو کھلی چھوٹ نہیں دے سکتے۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویزن کے لوکل کونسلز کے افسران نے شرکت کی۔