فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بروقت درست خبر سے آگاہ کریں گے۔
اس کے علاوہ فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہوسکے گی۔
وزیراعلی کے احکامات پر سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔
اس کے علاوہ جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل فنڈز کا قیام لانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے انٹرنل سیکیورٹی کے لیے فنڈز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ انٹرنل سیکیورٹی ونگ کےلیے فنڈز کے قیام کےلئے سمری وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو بھیجوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔ عالمی یوم امن پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سلام ان پر جو امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہوگئے، امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ انہوںنے کہا کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے، امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے، امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہیں اور امن کیلیے بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں۔