مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ مالیت کی 2529 کنال سرکاری اراضی واگزار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 2529 کنال 08 مرلے سرکاری اراضی ریکور کر لی۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ہزاروں کنال اراضی ریونیو افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف افراد کو منتقل کی جا رہی تھی۔ اینٹی کرپشن کی مداخلت پر انتقال کی کارروائی روک کر مذکورہ اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کر دی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرکاری اراضی اینٹی کرپشن
پڑھیں:
ماتلی،صوبائی مشیر تنزیلہ قنبرانی نے سروہیکل کینسر سے بچائو مہم کا افتتاح کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کے مرکزی تعلقہ ہیڈکوارٹر ماتلی میں سروہیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب صوبائی مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ تنزیلہ قنبرانی نے کیا، جہاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں آگہی کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری، مختارکار ماتلی معصب جونیجو اور سروہیکل ٹیم کے سپروائزر ڈاکٹر عیسیٰ بھی موجود تھے۔ مہم کے تحت 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 9 تا 15 سال کی عمر کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تنزیلہ قنبرانی نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ مقررین نے کہا کہ بروقت ویکسینیشن ہی اس مہلک مرض سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔