وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اکھاڑے میں دو نوجوان مدمقابل ہیں اور کئی شائقین اکھاڑے کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو بطور ہندوستان جبکہ دوسرے کو بطور پاکستان کی نمائندگی کرتے دکھایا گیا ہے۔

جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوتا ہے بھارت کی نمائندگی کرتا نوجوان اکھاڑے میں قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے حریف پاکستانی نوجوان کے سامنے آتا ہے اور اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پاکستانی نوجوان کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے پاکستانی نوجوان ایک ہی مکے سے اس کو ڈھیر کر دیتا ہے اور ہندوستانی شخص زمین پر گر جاتا ہے اور پاکستانی وہ مقابلہ جیت جاتا ہے ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میں پاکستانی ترانہ چلا دیا جاتا ہے۔

پاک بھارت جنگ کا وڈیو خلاصہ ۔۔۔ انشاءاللہ pic.

twitter.com/gp2JSghCiP

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 8, 2025

خواجہ آصف نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاک بھارت جنگ کا وڈیو خلاصہ۔ انشاءاللہ۔ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خواجہ آصف کی اس پوسٹ پر خوب قہقہے لگائے جا رہے ہیں اور صارفین اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

 ایک صارف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جگت میں تو فیصل آبادی مشہور ہیں اپ تو سیالکوٹی ہو مگر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یار خواجہ صاحب جگت میں تو اپنے فیصل آبادی مشہور ہیں اپ تو سیال کوٹی ہو مگر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ????????????????

— Sheikh Ahmed zamir (@ZamirDuftry) May 8, 2025

 رومیل نامی صارف لکھتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کی جنگ کے تناظر میں خواجہ آصف نے صحیح منظر کشی کی ہے۔

خواجہ صاحب نے صحیح منظر کشی کی ہے، انڈیا اور پاکستان کی جنگ کے تناظر میں ۔۔۔ اور بہترین ???????????????????????????? https://t.co/rLq62TGHi3

— Romail ???????????????? (@BabarAries23) May 9, 2025

صحافی کرن ناز نے خواجہ آصف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اصل شغل تو ہمارے ڈیفنس منسٹرنے لگا رکھا ہے اس لیے برابر میں نیندیں حرام ہیں۔

اصل شغل تو ہمارے ڈیفنس منسٹرنے لگا رکھا ہے۔ ????????????????
???????????? ۔اسی لئیے تو برابر میں نیندیں حرام ہیں https://t.co/QQXLoDbFWh

— Kiran Naz (@kirannaz_KN) May 8, 2025

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خواجہ آصف نے 1966ء کی کلاسک فلم ’دی گڈ، دی بیڈ اینڈ دی اگلی‘ کی ایک ویڈیو اپنے آفیشل ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

اس کلپ میں بھارت کی نمائندگی کرتا شخص ہاتھ میں پستول لیے ایک گھر میں داخل ہوتا ہے اور اپنے حریف (پاکستان) کو بتاتا ہے کہ میں لمبے عرصے سے میں تمہیں ڈھونڈ رہا تھا اور آخر کار مجھے تم مل ہی گئے۔

اسی اثناء میں باتھ ٹب میں لیٹا شخص (پاکستان) بلاخوف و فکر سامنے کھڑے شخص (بھارت) پر گولی چلا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ’جب گولی مارنی ہو تو مار دو، بات نہ کرو۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان انڈیا جنگ پہلگام حملہ خواجہ آصف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان انڈیا جنگ پہلگام حملہ خواجہ ا صف خواجہ ا صف نے ہے اور

پڑھیں:

پاک فضائیہ نے رافیل تباہ کر کے تاریخ رقم کردی: ریحام خان

---فائل فوٹو

پاکستانی صحافی و سماجی کارکن ریحام خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں دیے گئے منہ توڑ دفاعی جواب کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے اور حالات حاظرہ پر اپنی منفرد رائے رکھنے کے سبب شہرت رکھنے والی شخصیت ریحام خان نے پاکستان کی حالیہ تاریخی جیت پر ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خوب چہچہاتے ہوئے پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


ریحام خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ عمدہ ہے، اب تو فرانس کے حکام نے بھی مان لیا کہ پاک فضائیہ نے رافیل جنگی طیارے مار گرائے، ایسا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا جیسا پاک فضائیہ نے کر دکھایا۔

پاکستان نے ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار کی تصدیق

امریکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ناصرف دشمن کو دھول چٹائی ہے بلکہ تاریخ بھی رقم کی ہے۔

ریحام خان نے اپنی اس ویڈیو کے اختتام پر پاک ایئرفورس اور پاکستان کے حق میں نعرہ بھی لگایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیکٹ چیک: بھارتی میڈیا پر کراچی پر حملے کی ویڈیو جعلی ہے
  • پاک فضائیہ نے رافیل تباہ کر کے تاریخ رقم کردی: ریحام خان
  • کیا یہ واقعی اوکاڑہ میں گرائے گئے بھارتی ڈرون کی ویڈیو ہے؟ کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد خواجہ آصف نے دلچسپ میمز شیئر کردیں
  • اسماء عباس نے بڑی بہن کی برسی پر جذباتی ویڈیو شیئر کردی
  • اسماء عباس نے بڑی بہن کی برسی پر جذباتی ویڈیو شیئر کردی
  • "یہ صرف اپنا دفاع تھا" حامد میر نے ایک اور ویڈیو شیئر کردی
  • خواجہ آصف نے بھارت کو دو ٹوک جواب دینے کیلئے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی
  • بھارتی طیارے پلوامہ میں ایک سکول پر گرے، مقبوضہ وادی کے صحافی نے ویڈیو شیئر کردی