پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے تین بھارتی رافیل سمیت 5 طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے ہیں ۔ایئر وائس مارشل نے بھارتی طیاروں کو لاک کرنے اور بھارتی پائلٹس کی گفتگو بھی سنوائی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اورآزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا، بھارت بچوں،خواتین اورعام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے سوالات کی ویڈیوز انٹرنیشنل میڈیا کو دکھائیں جس میں مقبوضہ کشمیر کے شہری سوال پوچھ رہے ہیں کہ دہشتگردآئے اورحملہ کرکےچلےگئے،بھارتی فوج کہاں تھی؟ ۔ اس کے علاوہ بھارت کے سیاستدانوں اور دیگر شہریوں کی ویڈیوز بھی دکھائیں گئیں جس میں پہلگام واقعہ کے بعد سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ۔ بھارتی فوج کےریٹائرڈ جنرل کےایس گل نےبھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پرسوال اُٹھایا۔ ستیا پال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حملے بھارت میں انتخابات جیتنےکیلئے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاونٹرز قابض بھارتی فوج کا معمول ہے اور بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کےثبوت بھی پیش کیئے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جعلی انکاؤنٹرزقابض بھارتی فوج کامعمول ہے، بھارت کی تاریخ رہی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرتا آرہا ہے،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کےثبوت بھی کیے اور کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اےکےدہشتگردوں کی پشت پناہی کررہاہے، بھارت اپنےاندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےپاکستان پرالزام تراشی کررہاہے، پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نےپاکستان پرالزام لگایا، بھارت بچوں،خواتین اورعام شہریوں کونشانہ بنارہا ہے، بھارت دنیا بھرمیں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
انہو ں نے کہا کہ بھارت فتنہ الخوارج سمیت دوسرےدہشتگرد گروپوں کومعاونت فراہم کررہاہے، پہلگام واقعےسےپہلے جہلم سےبھارتی جاسوس کوگرفتارکیاگیا، بھارتی جاسوس سےالیکٹرانک آلات اور دھماکاخیزمواد بھی برآمد کیا گیا ، بھارت میں دہشتگردوں کےکیمپس موجود ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی کےافسردہشتگردوں کوعوامی مقامات پرحملوں کیلئےکہتےہیں، بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کےکئی مکانات تباہ کردیئے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں پربہیمانہ تشدد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےمسلمانوں پربھارتی ظلم وجبر روزانہ کامعمول ہے، بھارت نےعوام اورصحافیوں کے سوال اُٹھانے پر سوشل میڈیا پر پابندیاں لگائیں، بھارت نےمعصوم بچوں کوشہیدکیا، بھارتی حملوں میں معصوم بچوں کی شہادت پربھارت میں جشن منایاگیا، بھارت ریاستی سطح پراقلیتوں کیخلاف نفرت پھیلارہا ہے، بھارت کھلےعام تسلیم کررہاہےوہ بلوچستان میں دہشتگردوں کا اسپانسرہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی فوج بھارت نے
پڑھیں:
پاک بھارت فضائی جھڑپ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنا دعویٰ دہرادیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان امن قائم کرایا تھا، اس بار انہوں نے فضائی جھڑپ میں گرائے گئے طیاروں کی تعداد واضح طور پر 8 بتائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ’امن‘ رواں برس مئی میں اس وقت قائم ہوا جب انہوں نے دونوں ممالک کو تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تو ایٹمی تصادم ٹل گیا، ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے یہ بات گزشتہ روز میامی میں امریکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
"8 Planes Shot Down": Trump Updates Key Figure In India-Pak Peace Claim.
The more Modi bows and scrapes, the more Trump rubs it in, inflating numbers and conjuring up his "wins" at will. https://t.co/CkMMee1AuS via @ndtv
— Shantanu (@shantanub) November 6, 2025
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تصادم ان 8 تنازعات میں شامل تھا جنہیں وہ اپنے دورِ صدارت میں روکنے کا دعویٰ کرتے ہیں، جن میں کوسوو-سربیا اور کانگو-روانڈا کے تنازعات بھی شامل ہیں۔
’میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بیچ میں تھا کہ میں نے اخبار کے صفحۂ اول پر دیکھا کہ دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر ہیں، 7 طیارے مار گرائے گئے تھے اور 8واں بری طرح زخمی تھا۔ میں نے کہا یہ تو جنگ ہے۔ دونوں ایٹمی ممالک ہیں۔‘
مزید پڑھیں: پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
صدر ٹرمپ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک سے کہا کہ جب تک وہ امن قائم نہیں کریں گے، وہ دوںوں سے کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہلی اور اسلام آباد نے ابتدا میں ان کی بات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کا تجارت سے کوئی تعلق نہیں۔ لیکن انہوں نے زور دیا کہ اس کا سب سے زیادہ تعلق ہے۔ ’کیونکہ تم دونوں ایٹمی طاقتیں ہو۔ اگر تم جنگ میں ہو تو ہم تم سے تجارت نہیں کر سکتے۔‘
صدر ٹرمپ کے بقول، اگلے ہی دن انہیں اطلاع ملی کہ دونوں ممالک نے امن قائم کر لیا ہے۔ ’میں نے کہا، بہت خوب، اب ہم تجارت کریں گے۔ اگر ٹیرف نہ ہوتے تو یہ ممکن نہ ہوتا۔
بھارت نے امریکی صدر کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو جنگ بندی اس وقت عمل میں آئی جب پاکستانی کمانڈروں نے بھارتی حکام سے فائر بندی کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں: بھارتی طیارے نہیں گرے تو مودی کہیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، راہول گاندھی کا چیلنج
واضح رہے کہ ٹرمپ رواں برس مئی سے یہ دعویٰ بارہا دہرا رہے ہیں کہ امریکا کی ثالثی سے بھارت اور پاکستان کے درمیان ’ایک طویل رات‘ کی بات چیت کے بعد جنگ بندی ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ کم از کم 60 مرتبہ دہرایا ہے، تاہم بھارت مسلسل کسی بھی امریکی مداخلت کی تردید کرتا آیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد امریکی مداخلت امن بھارت پاکستان تجارتی معاہدہ ٹیرف دہلی صدر ٹرمپ طیارے فائر بندی فضائی جھڑپ