اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو اسے سامنے لائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے پاکستان نے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے تو ثبوت سامنے لائے، اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف نقصان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سےآرٹلری، مارٹر اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جا رہی ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جوابی کارروائی میں پاکستان بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہا ہے، ایل او سی پر موجود بھارتی چوکیوں کی بات کر رہا ہوں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایل او سی سے بھارتی فوج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملہ بالکل بھی نہیں کیا، بھارت کا من گھڑت پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔
جب بھارتی ڈرون لاہور آیا تو پاکستانی سویلین شیروں نے کیسے استقبال کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی روح راضی ہو جائے گی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21ویں صدیں کی جنگوں میں ہدف کو نشانہ بنایا جائے تو واضح ثبوت ہوتے ہیں، بھارتی میڈیا بغیر ثبوتوں کے جھوٹی کہانیاں بنا کر دُنیا کو گمراہ کر رہا ہے، جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو دنیا دیکھے گی، پاکستان دفاع میں کارروائی کرے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، دہشت گردی واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی چالوں کو روکنا ہو گا، پہلگام واقعے پرحکومت پاکستان نے بھارت کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش سے راہ فرار اختیار کی، بھارت نے پہلگام حملے کا کوئی ثبوت دیے بغیر 6 مقامات پر مساجد، عبادت گاہوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالی لڑکی کے گھر پہنچ گئیں ،ایسے سفاک جرائم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے: حنا پرویز بٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی حملے میں معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے جہادی تنظیموں کی موجودگی کا بوسیدہ بیانیہ دہراتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے بےبنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے، پاکستان غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مستند شواہد پیش کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت پہلگام کےحملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے تو اس کے ثبوت کہاں ہیں؟ بھارت کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عدالت،جج اور جلاد بھی خود ہی بن جائے۔
پاک بھارت کشیدگی ، چین کیا کر رہا ہے اور اس کیلئے کون سا سنہری موقع ہے؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ آگئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنا کر رہا ہے نے کہا کہ کہ بھارت ایس پی
پڑھیں:
بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے اربوں کا خسارہ قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت
ویب ڈیسک: بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
جواب کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4.1 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور یہ خسارہ 24 اپریل سے 30 جون2025 کے دوران اوور فلائنگ آمدنی میں ہوا۔
2019 میں فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو اوور فلائنگ آمدنی میں تقریبا7.6 ارب روپے کا خسارہ ہوا ۔ بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان کو کچھ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، تاہم قومی خود مختاری اور دفاع کو معاشی مفادات پر مقدم تصور کیا جاتا ہے۔ وزارت دفاع کے جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ وطن عزیز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
اس وقت بھارتی طیاروں کے سوا پاکستان کی فضائی حدود تمام ائیر لائنز کے لیے کھلی ہیں ۔ پاکستانی ایئر لائنز اور طیاروں پر بھی بھارتی فضائی حدود میں پرواز پر پابندی عائد ہے ۔ 2019 میں کشیدگی سے قبل اوور فلائنگ کی اوسط یومیہ آمدن 5 لاکھ 8 ہزار امریکی ڈالر تھی ۔ اس عارضی تعطل کے باوجود پی اے اے نے مالیاتی استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔
جب بات قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کی ہو تو کوئی قیمت زیادہ نہیں ہوتی۔ وطن عزیز کا دفاع ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گا۔
خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام، پاکستانی کرکٹر حیدر علی ضمانت پر رہا
Ansa Awais Content Writer