بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کیلئے بہتر ہوگا، اعزاز چودھری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کیلئے بہتر ہوگا، بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کیلئے اچھا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں 93فیصد مسلمان آبادی تھی، گہری سازش کے تحت جموں کشمیر کا علاقہ پاکستان سے لیاگیا، کل کے بعد سے پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے،مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کا جواب دیکھ کر بھارت خوفزدہ ہوا، بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کیلئے بہتر ہوگا، بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کیلئے اچھا ہے،سابق سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ امن ایک پراسس ہے،بات چیت سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں،بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے،بھارت کو چاہئے کہ انڈس واٹرٹریٹی کی معطلی کورول بیک کرے،بھارت کو اندازہ ہو جانا چاہئے کہ کشمیری ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔
یہی امید ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے،عاطف رانا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی پورٹ پر تیل بردار جہاز آج رات لنگر انداز ہوگا، پورٹ ذرائع
کراچی پورٹ سے نکالے جانے والا تیل بردار جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوگا۔
پورٹ ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کو امپورٹ، ایکسپورٹ مال ترسیل کےلیے پورٹ آنے کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پورٹ سے نکالا جانے والا تیل بردار جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوجائے گا۔
ذرائع کسٹمز کی کار گو انسپیکشن بھی معمول کے مطابق شروع کردی گئی ہے، کل سے کیماڑی اور منوڑہ سیر کےلیے کشتیاں بھی چلنا شروع ہوجائیں گی۔