واشنگٹن+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ کام کر کے دیکھوں گا، کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا حل نکل سکتا ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔ سفارتی تعاون میں اضافہ کرونگا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر پیغام میں پھر کہا حالیہ کشیدگی خاتمہ کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں کو میز پر لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت پر بے حد فخر محسوس کرتا ہوں، کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لئے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ جنگ بندی پر دونوں ملکوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت پر بے حد فخر محسوس کرتا ہوں۔ دونوں ممالک کی قیادت نے اس حقیقت کو پوری طرح جانا اور سمجھا کہ جارحیت رکنی چاہیے، کشیدگی بے شمار جانوں کے ضیاع اور بے پناہ تباہی کا سبب بن سکتی تھی، لاکھوں بے گناہ اور نیک لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتے تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس کے علاوہ میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر دیکھوں گا کہ کیا ہزاروں سالوں بعد پریشان کن مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ اللہ بھارت اور پاکستان کی قیادت کو اس شاندار کام پر برکت دے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ لاکھوں اچھے اور بے گناہ لوگ مر سکتے تھے۔ آپ کے جرات مندانہ اقدامات سے آپ کی میراث بہت بڑھ گئی ہے، مجھے فخر ہے کہ امریکہ آپ کی مدد کرنے میں کامیاب رہا کہ آپ اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے پر پہنچ سکیں۔ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کو عظیم اقوام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت کو باہمی طور پر فروغ دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان بھارت کشیدگی پر بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی میں امریکہ اور دیگر دوست ممالک کا تعمیری کردار قابل تعریف ہے۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے اْن کے عزم پر بے حد مشکور ہوں اور صدر ٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرتے رہے ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے قریبی تعاون کیا ہے۔ امریکی صدر پاک امریکہ تزویراتی شراکت داری کو دوبارہ متحرک کر سکتے ہیں۔ تجارت، سرمایہ کاری بلکہ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کو ایک مضبوط شراکت دارملا ہے۔ سٹریٹیجک شراکت داری کو نئی جہت ملیگی اوردوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، یہ تعاون صرف تجارت اور سرمایہ کاری تک محدود نہیں، ہر شعبے میں ہوگا۔ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پیشکش کو سراہتے ہیں۔ دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکہ سمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔ جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں امریکا کا کردار قابلِ تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے مؤقف ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا ناقابل تنسیخ حق ملنا چاہئے۔ جموں و کشمیر تنازعہ کا نقشہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ پاکستان امریکہ سے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون، پاکستان علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے عالمی برادری سے رابطے میں رہے گا۔ خطہ میں امن سلامتی خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے لئے پرعزم امریکہ پاکستان کثیر جہتی شراکت داری مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ جنگ بندی پر پاکستان دیانت داری سے عمل درآمد کے لیے جس طرح اعلان کیا گیا ہے اسی طرح بدستور پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود ہماری افواج صورت حال کو ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ سنبھال رہی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد میں کسی قسم کے مسئلے کو متعلقہ سطح پر رابطہ کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور میدان میں موجود سپاہیوں کو بھی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کا امریکی صدر کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ شراکت داری امن کیلئے کہا ہے کہ انہوں نے کی قیادت ٹرمپ کی کے ساتھ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا کرد گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان نے کردوں کے گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دہشت سے پاک ترکیہ اور پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت ترکیہ کی قیادت رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے مفاہمت ، اتحاد اور استحکام کی طرف گامزن رہنے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔\932

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا کرد گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم
  • کشمیر پر ٹرمپ ثالث، شہباز کا خیر مقدم، پاکستان اور بھارت سے تجارت بڑھاؤں گا، امریکی صدر، بہترین پارٹنر مل گیا، وزیراعظم
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش کردی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، دفتر خارجہ
  • ٹرمپ کے بیان سے بھارت کی سبکی اور مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار، مگر کیسے؟
  • امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا:وزیراعظم
  • جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان کا امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم
  • ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار