اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کی بات چیت تاخیر کا شکار ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قبل ازیں بھارتی میڈیا نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت شروع ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان بات چیت ہوگی۔
یاد رہے کہ قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، دونوں ممالک نے مسائل کے حل کیلئے تیسرے ملک کی ثالثی میں بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔
امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں، امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

جنگ کیخلاف اور امن کے حق میں بیان دینے پر ہندو انتہا پسندوں کی نامور مسلم صحافی کو دھمکیاں اور فحش پیغامات

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈی جی ایم اوز پاک بھارت کے درمیان بات چیت

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارت کے وزیرِ اعلیٰ نے سرینگر میں دھماکوں کی آوازوں کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سرینگر میں موجود روئٹرز کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکوں کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ دھماکے اس وقت رپورٹ ہوئے ہیں جب امریکہ کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا۔
دونوں ممالک کی فوجوں نے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے بھارتی وقت کے مطابق 5 بجے لڑائی روکنے پر اتفاق کیا تھا
سیزفائر کے باوجود کشیدگی برقرار ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 12 مئی کو دوبارہ ہونے والے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
  • پاک بھارت جنگ بندی : بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال میں بہتری
  • پاک، بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ  
  • پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو آج ہوگی
  • جنگ بندی کے باوجود آئی پی ایل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی شرکت غیریقینی کا شکار
  • پاک بھار ت جنگ بندی پر او آئی سی کا بیان
  • پاک بھارت جنگ بندی پر دنیا بھر کے ممالک کا ردعمل کیا رہا؟
  • میر واعظ عمر فاروق کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
  • پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات