City 42:
2025-09-26@03:16:12 GMT

پاک، بھارت ڈی جی ایم اوز آج ہاٹ لائن پر اہم رابطہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔

 ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔

مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

  سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے سعودی عرب کو ممکنہ میزبان مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔

  سفارتی ذرائع کے مطابق، پاک بھارت سفارتی نمائندگان اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے جاری ہیں، جو ان مذاکرات کے وقت اور مقام کو حتمی شکل دیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ جبکہ بدھ کےر وز بھارت نے بنگلا دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔

ایشیا کپ کے رواں ایڈیشن میں پاکستان اور بھارت دو بار آمنے سامنے آئے ہیں جس میں دونوں بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
  • لداخ جل رہا ہے
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا
  • کشمیری عوام کے مسائل پر سنجیدہ مذاکرات کیے، غیر آئینی مطالبات تسلیم نہیں کیے جا سکتے، امیر مقام
  • حکومتِ آزاد کشمیر، عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
  • سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر
  • پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا
  • نیو یارک میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان مذاکرات کی تفصیلات
  • ایران کیساتھ مذاکرات کسی فوجی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بلکہ جنگ کی ایک شکل ہیں، صیہونی ٹی وی
  • آپریشنز سے حل نہیں ، افغانستان سے فوری مذاکرات شروع کریں گے، علی امین