پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز ) کی جنگ بندی کے بعد گفتگو آج ہوگی۔
پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا تاہم ہفتے کے روز ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہوگی جس میں آئندہ کے مذاکرات کے لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر
اس گفتگو میں دونوں ممالک کی افواج کی لائن آف کنٹرول پر پوزیشنز پرانی حالت میں لے جانے پر بھی گفتگو ہوگی۔
پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے مابین گفتگو آج دوپہر کو متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
pak india پاک انڈیا ڈی جی ایم او.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک انڈیا ڈی جی ایم او اور بھارت ڈی جی ایم ڈی جی ا
پڑھیں:
ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن کا معرکہ آج ہوگا۔
میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا جس کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے 2 میچز کی پابندی ختم ہونے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔