آزاد کشمیر بھر میں پاک افواج کے حق میں ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق شہریوں نے کہا کہ پاک افواج نے مکار دشمن کو ایک دندان شکن جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیز مقدم کیا ہے۔ شہریوں نے مکار بھارت کی ننگی جارحیت کے خلاف پاکستان آرمی کی بھرپور جوابی کاروائی کو سراہا اور پاک افواج کے حق میں ریلیاں نکالیں۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے کہا کہ پاک افواج نے مکار دشمن کو ایک دندان شکن جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں مگر بھارت نے گزشتہ 77 برس سے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور ابنے فالس فلیگ آپریشنوں کی آڑ میں پاکستان پر چڑھ دوڑنے کا ایک مذموم سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا جواب دینا ضروری تھا۔ دریں اثنا راولا کوٹ کے شہر کائی گلہ میں پاک افوج کے حق میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام ”حق دو تحریک“ نے کیا تھا۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک افواج کے حق میں
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی افواج کے چیف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ بدلتے علاقائی حالات، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔ سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ سعودی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔