پشاور(نیٹ نیوز) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح افواج کے سربراہوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے نریندر مودی کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔ پشاور میں تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا  اجتماع کی آواز نمائندگی پوری قوم اور امت کی طرف سے ہے، پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے متحد ہیں، ہم نے جلسوں میں بار بار کہا اسرائیل اور بھارت ایک جگہ پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا سرکاری اعلان کرے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا بری اور فضائی سربراہوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ایک ہفتے میں ثابت ہوگیا اسرائیل اور بھارت ایک ہیں، اسرائیل ایک خنجر ہے جو ہمارے عرب بھائیوں کے کمر میں گھونپ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پوچھے کیا بچوں کو قتل کرنا کس ذمرے میں دفاعی جنگ کہہ رہے ہیں، اسرائیل نے جارحیت کی اور عورتوں پر بم باری کی ہے، پوری امت مسلمہ کی قیادت سے کہنا چاہتا ہوں کہ فلسطینی بھائیوں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اعلان کریں وہ فلسطین کے ساتھ ہیں، آج کے اجتماع نے ثابت کیا قوم ہمارے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ پہلگام میں سویلین لوگوں کو قتل کیا گیا، پاکستان نے اس پر تشویش کا اظہار اور مذمت کیا، بھارت نے 10 منٹ میں پاکستان پر الزام لگایا اور ایف آئی آر درج کی۔مولانا فضل الرحمان نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا مودی جی آپ کشمیر میں لوگوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے، پہلگام کو سیاست اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا، اب کشمیری مسلمان ہماری تائید کے بغیر نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ مودی کا وقت ختم ہوچکا ہے، مودی ایسا رسوا اور ذلیل ہوا کہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، بھارت نے پاکستان پر الزام بھی لگایا اور سندھ طاس معاہدہ بھی ختم کیا لیکن سندھ طاس معاہدہ بھارت یک طرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے معاہدے کے تحت تین دریا دیے، دو اپنے پاس رکھے اور اب پانچ دریا ہمارے قبضے میں ہوں گے، ہم بھارت کو آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا  پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان عالمی معاہدہ ہے ایک دوسرے پر حملہ نہیں کریں گے، بھارت نے حملہ کرکے تنازعات کو طاقت سے حل کرنے کی کوشش کی اور طاقت کا جواب مل گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی معاہدہ ہے شہریوں، سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، اسرائیل اور بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت نے ہمارے ایئر بیسز پر حملے کیے تاہم پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ ان کے جہازوں کو اڑنے کے قابل نہیں بنایا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے دوستوں نے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے، ہر چند ہمارے تحفظات اور ناراضیاں تھیں لیکن ہم نے ملک کے لیے ساتھ دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے انہوں نے کہا کہ بھارت نے

پڑھیں:

بھارت کیخلاف آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں: مریم نواز

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر  پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔مریم نواز نے  پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح  آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبےکو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نےصرف گولی سےنہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں، یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، جب دشمن نےحد پار کی تو پاکستان نےصبر کوحکمت میں بدلا، اور کڑی ضرب لگائی، امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سےنہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 10 مئی کی صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کا وقت ختم ہو چکا، ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کیساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا: ترجمان پاک فوج
  • ہر چیز لوگوں کے سامنے، دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، رانا ثناء اللہ
  • بھارت کو سمجھ جانا چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • بھارت کیخلاف آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں: مریم نواز
  • ہمارے صبر کی حد ختم ہوئی جس پر جواب دیا، اب بھارت رکے تو ہم بھی حملہ نہیں کرینگے: ڈار
  • ہمارے صبر کی حد ختم ہوئی جس پر جواب دیا، اب بھارت رکے تو ہم بھی حملہ نہیں کرینگے: اسحاق ڈار
  • بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایئر بیسز پر حملوں کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا اعلان