قصور: بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ قصور میں ادا کی گئی۔ جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور اعلیٰ فوجی و سول حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بھارت نے بزدلانہ حملوں کے دوران پاکستان میں مساجد اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے دوران شہید ہونے والے معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ قصور کے علاقے کھڈیاں میں ادا کی گئی۔ قاری صہیب احمد میر محمدی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیاسی رہنما، سول و فوجی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ کے بعد خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔
نماز جنازہ سے قبل اپنے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان، آرمی چیف، ایئر و نیول چیف کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم نہ ڈریں گے نہ جھکیں گے۔ آپ نے ثابت کیا امن خواہش ہے اگر کوئی حملہ کرے گا تو دانت کھٹے کریں گے۔ بچہ ہو بوڑھا یا جوان، سب افواج کے ساتھ تیار تھے۔ بھارت کو جو جواب ملا اسے دنیا تسلیم کررہی ہے۔
غائبانہ نماز جنازہ کے بعد شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کو پوری قوم کا سلام عقیدت
اسلام آباد:لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔
وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید نے دہشتگردوں کیخلاف وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں نائیک خوشدل خان شہید، نائیک رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقدیر شہید نے بھی شہادت کو گلے لگایا۔
وادی تیراہ میں شہداء نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت دیگر شہداء نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا، شہداء کی یہ عظیم اور لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔