قصور:بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان، اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کا انعقاد کھڈیاں خاص کے ہائی سکول میں کیا گیا، جہاں پاک افواج اور قوم کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، بیوروکریٹس اور پولیس افسران سمیت ہزاروں شہری بھی موجود تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے آبائی علاقے کھڈیاں خاص میں ہونے والی اس غائبانہ نماز جنازہ میں عسکری و سرکاری حکام کی بڑی تعداد شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے موجود تھی۔

غائبانہ نماز جنازہ کے بعد پاکستانی قوم کی یکجہتی اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کا پیغام دیا گیا اور اس موقع پر ملکی سلامتی اور امن کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی، اور ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے والے ہمارے بہادر سپاہی قوم کے ہیرو ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسمبلی ملک

پڑھیں:

پختونخوا حکومت کا بھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کیلیے امدادی پیکیج

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صوبے سے تعلق رکھنے والے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان  شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف  پیکیج کے تحت  کی جائے گی۔ صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قصور: بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ
  • قومی اسمبلی اجلاس: بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید پاکستانیوں کیلئے دعائے مغفرت
  • اورنگزیب نام بھارت کیلئے آج بھی بھیانک خواب۔۔ پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد آخر ہیں کون؟
  • حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی دعوے کی تردید
  • پہلگام واقعہ کا پول کھولنے پر بھارت نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بلاک کر دیا
  • دوٹوک مؤقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک
  • پنجاب اسمبلی، آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
  • شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا قومی و دینی فریضہ ہے: ملک احمدخان
  • پختونخوا حکومت کا بھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کیلیے امدادی پیکیج