اپریل 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2ارب ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلات کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2025میں ورکرز ترسیلات 3.2ارب ڈالر رہیں جبکہ اپریل2025ء کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024ء کے مقابلے 13.10 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30فیصد اضافے سے 31.2ارب ڈالر رہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب سے اپریل میں 72.
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ورکرز ترسیلات اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم کا دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔
دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا محسن نقوی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ، خالد حسین مگسی اور عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں