پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔ پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے حملے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہوئے تھے حملوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجی جارحیت اور ہمارے شہریوں کے بے رحمانہ قتل کے خلاف انصاف اور بدلہ لینے کا عزم کیا تھا، الحمدللہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں، رحمت، مدد اور نصرت پر شکر گزار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مومنین کو حکم دیا ہے کہ جب اُن پر ظلم کیا جائے تو وہ اُس کا مقابلہ کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم اللہ کے حضور انتہائی عاجزی کے ساتھ سجدہ ریز ہیں، اللہ نے ہمیں ہمارے عزم کو میدانِ جنگ میں فیصلہ کن اقدامات میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر آپریشن بنیان کی جانب سے معرکہ حق
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔
نجی چینل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔
شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔
بیان کے مطابق پاک افواج کے شہداء کے ورثا کو رینک کے حساب ایک کروڑ روپے سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے رقم دی جائے گی، اسی طرح پاک افواج کے شہدا کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لیے رینک کے حساب سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اسی طرح پاک افواج کے شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاونسز جاری رہیں گی، پاک افواج کے شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔
پیکیج کے مطابق پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی ۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔
پنجاب، سکولوں میں یکم جون سے 9 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان