شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں، ابرار الحق کا افواج پاکستان کی نام نیا نغمہ ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کے عالمی شہریت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے اپنے نئے ملی نغمے کو افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف کامیابی کے نام کردیا۔
22 اپریل سے 9 مئی تک بھارت کی جانب سے لگائے گئے پہلگام واقعے کے الزامات اور جنگی جنون کو خاک میں ملانے پر پاک افواج کو قوم اور تمام فنکاروں کی جانب سے خوب سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
ایسے میں معروف گلوکار ابرار الحق نے بھی ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری اور کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ابرار الحق کے اس نغمے میں نہ صرف پاکستانی فوج کی کامیابی کو سراہا گیا ہے بلکہ قوم کے بلند حوصلے اور جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے میں جوش و ولولے کا رنگ نمایاں ہے جس میں بھارت پر شدید تنقید کی گئی ہے یہ نغمہ عوام میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
اس نغمے کی شروعات ’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ سے ہوتی ہے جس کو صارفین کی جانب سے بھارت کو ان کے آپریشن سندور پر ایک دم درست جواب قرار دیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس نغمے کو شیئر کیا جا رہا ہے جس کو صارفین بےحد پسند کر رہے ہیں اور افواج پاکستان کی بہادری دنیا کیلئے مثال قرار دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان کی ابرار الحق
پڑھیں:
وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد فارغ کو فارغ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔
وفاقی کابینہ میں رد و بدل جبکہ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان