جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے ترکیہ کی یونیورسٹی سے معاہدہ منسوخ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے ترکیہ کے سرکاری میڈیا چینل TRT World کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پروپیگنڈہ اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر بلاک کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے معروف تعلیمی ادارے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے ترکیہ کی اینونُو یونیورسٹی کے ساتھ طے پانے والا تعلیمی معاہدہ "قومی سلامتی کے خدشات" کی بنیاد پر منسوخ کر دیا ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظات کی وجہ سے جے ای یو اور اینونو یونیورسٹی ترکیہ کے درمیان مفاہمت نامے کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔ بان میں کہا گیا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت (MoU) تین فروری 2025ء کو طے پایا تھا اور اسے 2 فروری 2028ء تک جاری رہنا تھا۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے ترکیہ کے سرکاری میڈیا چینل TRT World کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پروپیگنڈہ اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر بلاک کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف عوامی غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ "آپریشن سندور" کے بعد پاکستان کی حمایت پر مبنی موقف سے متعلق ہے۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے الزام میں بھارت نے 7 مئی کو "آپریشن سندور" کے تحت پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ ترکیہ کی پاکستان کی حمایت کے بعد بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کا سیاحتی بائیکاٹ زوروں پر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیر کی ایکشن کمیٹی اور حکومت کا معاہدہ ہو گیا
سٹی42: آزاد کشمیر میں امنِ عامہ کو تین روز سے یرغمال بنانے والی ایشن کمیٹی نے وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ معاملہ طے کر لیا۔ حتمی معاہدہ پر دستخط کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔
وفاقی حکومت کے نمائندہ وزرا کی کمیٹی کے رکن طارق فضل چوہدری نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ ہونے کی خبر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتائی۔
طارق فضل چوہدری کے مطابق ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ جلد حتمی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال
مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔