مودی سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر،گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
مودی سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر،گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)مودی سرکار نے آزادی صحافت پر حملہ کیا ہے جس میں غیر ملکی میڈیا نشانے پر ہے، مودی سرکار نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی۔مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرات کرنے والے کو خاموش کرادیا جاتا ہے۔
بھارت میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔بھارت میں چین اور ترکی کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز، زنہوا نیوز اور ٹی آر ٹی ورلڈ جیسے معروف چینلز کو بھارت میں پابندی کا سامنا ہے۔مودی کی آزادی صحافت پر حملے کے خلاف سکھ تجزیہ کار بھی بول اٹھے
آزادی صحافت پر مودی کا تسلط بھارت میں جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔سکھ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مودی ہندوتوا کا سپورٹر ہے، مودی سرکار سے اپنی ہار تسلیم نہیں ہو پا رہی، جب کوئی مودی سرکار کو آئینہ دکھاتا ہے تو وہ ان میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کر دیتی ہے، مودی سرکار مشکل میں پھنس چکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوئٹہ، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10زخمی کوئٹہ، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10زخمی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نام خارج نومئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے،مریم نواز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ،درخواست دائر تنازع کشمیر پر ہمارا موقف پہلے کی طرح واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل رہے گا، بھارت کی ہٹ دھرمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آزادی صحافت پر مودی سرکار غیر ملکی
پڑھیں:
’واٹ آ سنڈے‘ پاکستان میں کیوں ٹرینڈ کرتا رہا؟
بھارت کی قومی اور اے کرکٹ ٹیموں کو گزشتہ روز اپنے اہم میچز میں ایک کے بعد ایک شکست ہوئی جس کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ ’واٹ آ سنڈے What a Sunday‘ ٹرینڈ کرتا رہا۔
پاکستانی صارفین نے بھارت کی شکست کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میمز، دلچسپ تبصرے اور اپنے ردِعمل کی بھرمار کر دی۔
اتوار کے روز ایک ہی دن پاکستان کی کامیابیاں اور بھارت کی شکست پاکستانی شائقین کے لیے دلچسپ لمحہ بن گیا اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف بس ایک ہی جملہ گونجتا رہا ’واٹ آ سنڈے What a Sunday‘
اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب قطر کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے باآسانی ہرا کر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ایشین کرکٹ کونسل مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
بھارتی کرکٹ کے لیے یہ نتائج اگرچہ مایوس کن تھے، تاہم پاکستان میں ان میچز نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھرپور تفریح اور مزاحیہ مواد فراہم کیا، جس کے باعث ’What a Sunday‘ ٹرینڈ بن گیا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی قومی ٹیم نے بھی سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔