جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے روانگی منسوخ کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) بلوچستان میں گزشتہ روز دھماکے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 16 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے چلے گی، گزشتہ روز سپیزینڈ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔
واضح رہے کہ متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مستونگ کے قصبے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا کیا گیا تھا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، چار مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔