Nawaiwaqt:
2025-11-10@11:30:17 GMT

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

 ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں۔رپورٹ کے مطابق ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے سوشل میڈیا پر اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان، مشہد کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی، تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پر وازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ایرانی سفیر نے مزید کہا ہے کہ نئے فلائٹ آپریشنز سے خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا، ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران کے دونوں شہروں کے لیے براہ راست پروازیں پاکستانی زائرین کے لئے بھی سود مند ثابت ہوں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بی جے پی کو جمہوریت پر نہیں لوٹ کھسوٹ پر یقین ہے، اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بدعنوانوں کا پردہ فاش مسلسل جاری رہنا چاہیئے، جو لوگ دیمک کیطرح جمہوریت کو اندر سے کھوکھلا کررہے ہیں، انکے دن اب ختم ہوچکے ہیں، نئی نسل ایک نیا مستقبل تعمیر کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے "وی وی پی اے ٹی" پرچیاں کچرے میں ملنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ سماجوادی پارٹی  کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سچے سُوَچھ بھارت کے لئے بی جے پی کے راج میں انتخابی کمیشن کے کچھ لوگوں کی جانب سے پھیلائی گئی دھاندلیوں کا کچرا صاف کرنا بھی ضروری ہے۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ بی جے پی اور اس کے ساتھی جمہوریت میں نہیں بلکہ "لوٹ تنتر" (لوٹ کے نظام) میں یقین رکھتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے ساتھی جمہوریت میں نہیں بلکہ لوٹ کھسوٹ کے نظام میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آزادی سے پہلے سے لے کر آج تک یہ لوگ ہمیشہ پچھلے دروازے سے سیاست کرنے اور خفیہ کاری کا کام کرتے رہے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ ان مخبر مزاج لوگوں کی سازش اب بے نقاب ہو چکی ہے اور عوام گھوٹالوں اور بدعنوانیوں کو برداشت کرنے کی حد پار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے دروازے والے اب عوام کی اگلے دروازے کی دستک سنیں۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ایماندار لوگوں کی مسلسل نظراندازی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افسروں کی ملی بھگت سے انتخابی دھاندلیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی ساکھ اور شفافیت پر سوال اٹھے ہیں، جنہیں بحال کرنا ضروری ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بدعنوانوں کا پردہ فاش مسلسل جاری رہنا چاہیئے، جو لوگ دیمک کی طرح جمہوریت کو اندر سے کھوکھلا کر رہے ہیں، ان کے دن اب ختم ہو چکے ہیں، نئی نسل ایک نیا مستقبل تعمیر کرے گی۔

اطلاع کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے دوران سمستی پور ضلع کے سرائے رنجن اسمبلی حلقے کے شیتل پٹی گاؤں کے نزدیک ہزاروں وی وی پیٹ پرچیاں کچرے میں پھینکی ہوئی پائی گئیں۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بتایا گیا کہ اس حلقے میں 6 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی، جب کہ 8 نومبر کو مقامی لوگوں نے کچرے کے ڈھیر میں "وی وی پی اے ٹی" پرچیاں دیکھی تھیں۔ خبر ملتے ہی سمستی پور کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچے۔ افسران نے تمام پرچیاں ضبط کر کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ اس معاملے کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی ماحول میں گرمی بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان جنگ بندی کے لیے ترکیہ اور ایران سرگرم، کیا اس بار کوششیں کامیاب ہوسکیں گی؟
  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی
  • بی جے پی کو جمہوریت پر نہیں لوٹ کھسوٹ پر یقین ہے، اکھلیش یادو
  • کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل
  • اولمپکس 2028 میں کن کرکٹ ٹیموں کو شرکت کا موقع مل سکتا ہے؟ فارمولا پیش
  • قومی ایئرلائن اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع برقرار، درجنوں پروازیں منسوخ
  • کوئٹہ؛ دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
  • تحریک انصاف کا جلسہ، کوئٹہ شہر کنٹینرز لگاکر بند
  • ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، رومانیہ
  • 27ویں آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، مصطفیٰ کمال