فلسطینی مزاحمت نے غزہ کے محلے الشجاعیہ میں کتائب القسام بریگیڈ کیجانب سے گھات لگا کر انجام پانیوالی "کمائن اسود المنطار" سلسلے کی مزاحمتی کارروائی سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جسمیں قابض اسرائیلی فوج کو لگائی جانیوالی شدید ضربات کو فلمایا گیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف انجام پانے والے "المنطار کے شیروں کی گھات" (کمائن اسود المنطار) نامی مزاحمتی سلسلے کی ایک خصوصی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔ گھات لگا کر انجام پانے والے اس کمین آپریشن کے دوران فلسطینی مزاحمتی فورس شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے قابض اسرائیلی فوج کے ٹینک و عسکری ادوات تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کے الشجاعیہ محلے میں واقع اسرائیلی فوج کے خفیہ یونٹ "مستعربین" کے کم از کم 2 اہلکاروں کو بھی ہلاک کیا ہے جس کا قابض صیہونی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے۔
-
  واضح رہے کہ تل المنطار غزہ شہر میں الشجاعیہ محلے کے مشرق میں ایک تاریخی اور تزویراتی علاقہ ہے جو سطح سمندر سے 90 میٹر کی بلندی پر واقع ہونے کے باعث قدیم الایام سے ہی نگرانی و دفاع کے لئے موزوں، اہم مقام کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ ایک ایسا مقام کہ جہاں قابض اسرائیلی فوج ایک عرصے سے فلسطینی مزاحمت کی زد میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہمسائے میں واقع غزہ کے الشجاعہ محلے سے مزاحمتی فورسز کا کسی بھی قیمت پر خاتمہ کر دینا چاہتی ہے تاہم اپنے اس مقصد میں تاحال ناکام رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی فوج

پڑھیں:

مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو ریاستی پالیسی قرار دینے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ نعیم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ حکمران بتائیں یہ پالیسی کس فورم پر یا پارلیمنٹ میں طے کی گئی ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام صرف اور صرف ریاست فلسطین کے قیام کے حامی ہیں۔ فلسطین پر قابض اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی حکمران نہ سوچے اور نہ ہی قوم ایسا اقدام کرنے کی اجازت دے گی۔ جمعہ کو مانسہرہ میں الخدمت کی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ پاکستان سے مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں، نوجوان فرسودہ نظام اور وسائل پر قابض مٹھی بھر حکمران اشرافیہ کے خلاف پرامن مزاحمت کریں۔ جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج ہورہا ہے، ٹرمپ کا نام نہاد غزہ امن معاہدہ دہشت گرد اسرائیل کی سرپرستی اور حماس کے خاتمے کا منصوبہ ہے، صہیونی قابض ریاست امریکی سرپرستی میں غزہ میں بچوں کا قتل عام کررہی ہے، اس نے صمود فلوٹیلا پر حملہ کیا اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنایا، گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ جماعت اسلامی، پاکستان کے عوام حکومت کی تجاویز کو مسترد کرتے ہیں، حکمران جان لیں وہ امریکہ کے غلام ہوسکتے ہیں، غیور پاکستانی نہیں۔ قوم حماس اور اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔ ملک میں اس وقت صرف جماعت اسلامی امریکہ کے خلاف مزاحمت کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج اور مظاہرے دبائو بڑھائیں گے
  • حماس کا ردعمل مزاحمت کے مضبوط موقف کی عکاسی کرتا ہے، جہاد اسلامی
  • ہتھیار ڈالنا مزاحمتی لغت میں نہیں ہے، شیخ نعیم قاسم
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو ریاستی پالیسی قرار دینے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ نعیم 
  • ویڈیو: فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو
  • اسرائیلی فوج کی زیرِ حراست گریٹا تھنبرگ کی ویڈیو جاری
  • شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • چین پورے مشرقی خطے کے لیے روشنی کی ایک کرن ہے ،صدرآصف علی زرداری
  • ٹرمپ منصوبے میں ہماری پیش کردہ ترمیم نہ کی گئی تو ناکام ہو جائیگا، جہاد اسلامی فلسطین