کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اس کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اپنے پیغام صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منارہے ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی اور مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز اور قوت سے جواب دیا۔
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا، ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان پُر امن ملک ہے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائےگا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کومسترد کرتے ہیں اور معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔
صدر مملکت نے مزید کہا ہے کہ ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا، بطور صدر یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کلاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
مودی سرکار کو بڑا دھچکا,بھارتی شہریوں پر بغیر ویزا ایران میں داخلے پر پابندی عائد
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔