لاہور: 9سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور:نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ مصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ظفر اللہ نے بچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی، اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا. ملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جہلم: جعلی بے نظیر انکم سپورٹ ٹیم گرفتار
—فائل فوٹوجہلم تھانہ سٹی پولیس نے مشین محلے سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی افسر بن کر عوام کو لوٹ رہے تھے۔
پولیس کے مطابق تفتیش پر پتہ چلا ملزمان جعلی بے نظیر انکم سپورٹ کے افسر بن کر ایک ایک ہزار روپیہ اور خواتین کے شناختی کارڈ کی تصاویر اپنے موبائل پر بنا رہے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔