Islam Times:
2025-05-08@12:19:12 GMT

لاہور، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرونز تباہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

لاہور، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرونز تباہ

 لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، گوجرانوالہ اور چکوال میں کم از تین بھارتی ڈرون تباہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جام کر کے مار گرایا، یہ بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔ ادھر گوجرانوالہ کے کھیتوں سے ڈرون ملا ہے، پولیس نے گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں سے ڈرون کاملبہ قبضے میں لیا ہے، اور ڈرون کی ساخت کے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں مبینہ طور پر بھارت کا جاسوس ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا، پی اے ایف کے ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ڈرون طیارے کی شناخت کے لیے معائنہ کیا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے تحقیقات کر رہے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق ڈرون گرنے سے قبل علاقے میں غیر معمولی آوازیں سنی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد دونوں ملکوں میں ہائی الرٹ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے۔

لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔زرائع کے مطابق  بھارت کی جانب سے لاہور میں والٹن کے علاقے میں اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کی مدد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔ 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا،  ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرا دیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا، تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔  لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔پولیس کے مطابق  گوجرانوالہ میں ناکارہ بنائے جانے والے انڈین ڈرون کا ملبہ سولکھن آباد سے مل گیا، سکیورٹی حکام نے ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے لیا، علی الصبح ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔چکوال میں تھانہ ڈوھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے تحقیقات جاری ہیں۔گجرات کے نواحی علاقہ پیر جنڈ میں ڈرون کے 4 ٹکڑے مل گئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چاروں ٹکرے تحویل میں لے لیے۔ عینی شاہدین کے مطابق رات گئے اچانک دھماکوں کی آواز سنی گئی، ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب سندھ کے شہر گھوٹکی میں پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو میں ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے۔
  • لاہور 3، راولپنڈی 2، شیخوپورہ 1، گوجرانوالہ 2، چکوال 1، چولستان 1، اٹک میں بھی ایک جاسوس ڈرون ڈھیر، 2 شہری شہید
  • گوجرانوالہ میں ایک اور ڈرون مار گرایا گیا
  • پاک فوج کا منہ توڑ جواب: بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 12 ڈرونز تباہ
  • بھارت کا گوجرانوالہ میں ڈرون حملہ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • بھارت کا گوجرانوالہ میں ڈرون حملہ ناکام، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا
  • گوجرانوالہ میں دو دھماکوں کی آواز، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا