پولیس کی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان—فائل فوٹو
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
دورانِ سماعت پراسیکیوٹر رانا آزر دلائل کے لیے پیش ہوئے جبکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی وساطت سے ملزم کو کل کےلیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ دینے سے انکار، عمران نے کوئی اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجابانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 12 مقدمات کے تفتیشی افسران اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں فوٹو گرامیٹک اور پولی گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے۔
پولیس نے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل میں ہی بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرامیٹک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہوں گے، ان کے آواز میچنگ کے ٹیسٹ کرانے کی بھی اجازت دی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرانے کی گرامیٹک ٹیسٹ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا، فواد چوہدری
راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آنا چاہیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پیٹرن چینج ہوا ہے اب انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹرائل رکھا ہے، عمران خان کی سماعتوں میں میڈیا اور فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے، کیوں اتنا خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر لیک ہو جائے گی؟ سارے قیدیوں کو پیشی کا موقع ملتا ہے سب کیسز میں پیش ہوتے ہیں، سپریم کورٹ سے تصویر لیک ہوئی تھی تو آدھی سپریم کورٹ کو معطل کرنا پڑا۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آنا چاہیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا، یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے جو پاکستان پر ہوا ہے، برطانیہ کے بعد امریکا میڈل ایسٹ کو کنٹرول کر رہا تھا، اب پاکستان کو موقع ملا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ مل کر اپنا نام بنائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت دنیا میں مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، بانی کا ٹرائل کرنا ہے تو اوپن کریں ہر طرف پکڑ لو ماردو ایسے نہیں ہونا چاہیے، ہمیں اسپیس ملے گا تو ہم سیاست کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں ہے۔