عمران خان نے جنید اکبر کو ہدایت کی کہ سارا فوکس تحریک پر رکھیں، علیمہ خانم
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے ، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔راولپنڈی میں علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی، بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں، بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جو لوگ پچھلی ملاقات کے لیے گئے تھے انہوں نے جھوٹ بولا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ کوئی پالیسی ان کے بغیر منظور نہیں ہو گی، کوئی ایپکس کمیٹی میں اجازت کے بغیر نہیں جائے گا، انہوں نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے کہ سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ لوگ اس وقت بھرپور تحریک چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں، انہوں نے الیکشن ٹریبونلز میں جانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، نہ کسی سے کوئی بات ہو رہی ہے ، بانیٔ پی ٹی آئی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ، ان کی صحت بھی ٹھیک ہے ۔علیمہ خانم نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے خود سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت بھارت کے ساتھ تناؤ پر ڈرامے کر رہی ہے ، عمران خان نے بتایا ہے انہوں نے فیصل چوہدری سے پوچھا کہ تم کیسے اندر آ جاتے ہو؟
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے مسلسل کم ہوتے وزن اور صحت سے متعلق تشویش کے باعث شوکت خانم اسپتال کے ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست علی امین گنڈا پور کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ کئی مختلف بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں اور فوری طور پر اسپیشلسٹ معائنہ ضروری ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے وہ ڈاکٹر جو عمران خان کی سابقہ طبی ہسٹری سے واقف ہیں، ان کا تفصیلی چیک اپ کریں تاکہ علاج میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو اس معائنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے تاکہ عمران خان کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزن مسلسل کم ہو رہا ہے، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، علی امین گنڈا پور کے ذریعے درخواست دائر۔۔!! pic.twitter.com/pUP4jN9iEF
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 11, 2025
Post Views: 2