اسلام آباد:

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات بھارت کے نقصان کی تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آ جائیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ نے دشمن کے پانچ جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا، جبکہ لائن آف کنٹرول پر دشمن کی متعدد پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کا پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب وہ سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے بھی شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے تباہ شدہ طیاروں کا ملبہ دکھایا ہے، جو پاکستان کی دفاعی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پوری رات قومی سلامتی کی صورتحال کو خود مانیٹر کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کے بعد باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور جب قوم متحد ہو تو دشمن کا مقابلہ بھرپور طریقے سے کرتی ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی کارروائی کے دوران کسی بھارتی شہری کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ صرف دشمن کے جنگی اثاثوں کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی میڈیا کو آج مریدکے اور بہاولپور لے جایا جانا تھا، جس سے پاکستان کے شفاف مؤقف کو دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بتایا کہ

پڑھیں:

پہلگام واقعہ  انٹیلی جنس ناکامی ، خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے،بھارتی سابق انٹیلی جنس چیف کابرملااعتراف

بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے پہلگام  واقعہ کو انٹیلی جنس ناکامی تسلیم کرتے ہوئےخطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا۔
ایک انٹرویومیں اے ایس دلت نے کہاکہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ناکامی تھی، پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، اے ایس دولت نے مضحکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز مار گرائے۔
سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا جاتا ہے، مودی سرکار نے اپنے دور حکومت میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی عوام کی ذہن سازی کر دی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • خاتون ٹک ٹاکر کے قاتل کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے‘ وزیر اطلاعات
  • پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کردیا
  • بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے انکار
  • پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہوگا، بھارتی وزیر داخلہ
  • عطا تارڑ کی ثناء یوسف قتل کیس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: بھارتی وزیر داخلہ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت
  • بھارتی دعوے غلط، جنگ بندی کی درخواست نہیں کی تھی: دفتر خارجہ
  • کشمیر کا پیغام دنیا کے سامنے رکھا؛ بلاول بھٹو کا وطن واپسی پر جلسے سے خطاب
  • پہلگام واقعہ  انٹیلی جنس ناکامی ، خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے،بھارتی سابق انٹیلی جنس چیف کابرملااعتراف