روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
روہت شرما کے ریٹائر ہونے کے بعد شبمن گل کو ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل
شبمن گل نے ابھی تک بیرون ملک دوروں میں خود کو ثابت نہیں کیا ہے، کیونکہ برصغیر میں ان کی بہترین واپسی ہوئی ہے لیکن وہ ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے سب سے آگے ہیں۔
روہت شرما کی جانب سے بدھ کی شام کھیل کے طویل ترین فارمیٹ ٹیسٹ میچز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد شبمن گل ہندوستان کے اگلے ٹیسٹ کپتان بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق انسٹاگرام پر اپنی ٹیسٹ کیپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ’سب کو ہیلو، میں صرف یہ بتانا چاہوں گا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ گزشتہ برسوں سے ملنے والی تمام محبتوں اور حمایت کا شکریہ‘۔
مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا؟
بھارت کا اگلا ٹیسٹ اسائنمنٹ انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 20 جون سے شروع ہو رہی ہے تاہم روہت کی ریٹائرمنٹ سے قیادت کے شعبے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔
جسپریت بمراہ جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی کے 2 ٹیسٹ میچوں میں روہت کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی تھی کو کپتان کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے
اطلاعات ہیں کہ سلیکشن کمیٹی 25 سالہ شبمن گل کو اگلا کپتان بنانے پر غور کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی کپتان کون روہت شرما روہت شرما ریٹائر روہت شرما کی جگہ کپتان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی کپتان کون روہت شرما روہت شرما ریٹائر روہت شرما شبمن گل
پڑھیں:
محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق محرم الحرام کا چاند بدھ 25 جون 2025 کو دوپہر 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہوگا۔ چاند کی عمر غروب آفتاب کے وقت 27 گھنٹے سے زائد ہوگی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں چاند نظر آنا آسان ہوگا۔
غروب شمس اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان فرق، جو کم از کم 40 منٹ ہونا ضروری ہے، کراچی میں 74 منٹ، جیوانی میں 75 منٹ، جبکہ لاہور اور کوئٹہ میں 76 منٹ ہوگا، جو چاند کی رویت کے امکانات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق پاکستان میں نیا ہجری سال جمعتہ المبارک، 27 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ یوم عاشورہ، 10 محرم الحرام، 6 جولائی بروز اتوار کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔