بھارتی کرکٹر ریپ کیس میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ممبئی انڈینز کے سابق کرکٹر شیوالک شرما کو ریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ شیوالک کو راجستھان پولیس نے حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے انھیں جوڈیشل کسٹڈی پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹر پر خاتون نے الزام عائد کیا کہ شیوالک نے شادی کے جھوٹے بہانے سے ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے، دونوں کی ملاقات 2 برس قبل ودودرا میں ہوئی تھی، جس کے بعد فون پر رابطہ رہا۔
مزید پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
شیوالک شرما کی خدمات گزشتہ ایڈیشن میں ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں مگر کسی میچ میں نہیں کھلایا ، پھر میگا نیلامی سے قبل انھیں ریلیز کردیا۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
واضح رہے کہ سابق کرکٹر ہاردیک اور کرنال پانڈیا کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ بات چیت صرف دہشت گردی اورآزادکشمیرپرہوگی،بھارتی وزیردفاع
نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بارپھر کشمیرسے متعلق ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتےہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ بھارتی خاندان کا حصہ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ رضاکارانہ طور پر بھارت کے مرکزی دھارے میں شامل ہو جائیں گے۔
سی آئی آئی بزنس سمٹ سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت آزادکشمیرکے لوگوں کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتا ہے، وہ ہمارے بھائی ہیں، جو آج جغرافیائی اور سیاسی طور پر ہم سے جدا ہیں، وہ بھی ایک دن اپنے ضمیر کی آواز سن کر بھارت کی مرکزی دھارے میں واپس آئیں گے۔
پاکستان کے حوالے سے بھارت کی پالیسی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نئی دہلی نے دہشت گردی کے خلاف اپنی حکمت عملی اور ردعمل کونئے سرے سے ترتیب دیا ہے اور اس کی نئی تعریف کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ساتھ ممکنہ بات چیت صرف دہشت گردی اورآزادکشمیر کے معاملے پر ہی ہو سکتی ہے۔انہوں نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور بھی بہت کچھ کر سکتی تھی، لیکن طاقت کے ساتھ ضبط وتحمل بھی بھی ضروری ہے۔