لاہور:

گلشن راوی کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات کی چوری کا معما حل ہو گیا، جب پولیس نے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم متاثرہ شہری کا اپنا رشتہ دار نکلا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا، جس پر عمل کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی شاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہیں، جنہوں نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر 12 لاکھ روپے نقدی اور 3 تولہ سونے کے زیورات چوری کیے تھے۔ پولیس نے تمام چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش میں تمام شواہد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مضبوط چالان تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا