میرپورخاص: خاتون جھلس کر جاں بحق، والد نے شوہر پر جلانے کا الزام لگادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
میرپورخاص میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی، خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی کو داماد نے جلا کر مار دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اریگیشن کالونی میں سرکاری کوارٹر میں پیش آیا جہاں سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش اسپتال لائی گئی۔
خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی اور داماد میں گھریلو جھگڑا چل رہا تھا، داماد نے بیٹی کو جلا کر مار دیا۔
دوسری جانب شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیوی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔