پی ایس ایل سیزن 10: لاہور ٹریفک پولیس کا پارکنگ و روڈ مینجمنٹ پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پولیس لاہور نے جامع ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کر دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق میچ کے دوران 600 سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 20 فورک لفٹرز اور 4 بریک ڈاؤن گاڑیاں ہمہ وقت تیار رہیں گی تاکہ رانگ پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
ڈیفنس سے آنے والے افراد فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ کا لیفٹ ٹرن لے کر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے۔فیروز پور روڈ سے آنے والے افراد کلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارکنگ کریں گے۔
ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک یا شیرپاؤ برج سے ہوتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ کا رخ کریں گے۔مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے افراد مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ کسی بھی روڈ کو مستقل بند نہیں کیا جائے گا۔تمام اہم سڑکیں، بشمول مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ، ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔
کوہ پیما سعد منور نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سے آنے والے
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟
ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سرگرم ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1 ہزار 52 گاڑیوں ٹریفک خلاف ورزی پر بند کر دی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 740 موٹر سائیکلز اور 312 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کالے شیشے استعمال کرنے والی 98 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 114 ڈرائیورز کو جرمانہ عائد کیا گیا، غیر قانونی پارکنگ پر 3 ہزار 315 جبکہ سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 384 گاڑیوں کے خلاف کاررائی کی گئی۔
دوران ڈرائیونگ ہیلمنٹ نہ پہننے پر 634 موٹر سائیکلز کو ٹکٹس جاری کیے گئے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
انہوں نے شہریوں کا ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ ان کا محفوظ سفر یقینی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد ٹریفک پولیس چالان گاڑیاں موٹرسائکلیں