وہ گاڑیاں جن کیخلاف لاہور ٹریفک پولیس نے کریک ڈاون شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ای چالان کی مد میں طویل عرصے سے جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 اسپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر تک جا رہی ہیں تاکہ حکومتی ریونیو کی وصولی یقینی بنائی جا سکے۔
کرپشن کے الزامات: گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
ڈاکٹر اطہر وحید نے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ چالان والی ایک موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لیا گیا ہے جس پر حیران کن طور پر 313 ای چالانز اور مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار 300 روپے جرمانہ واجب الادا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیفالٹرز میں سرکاری گاڑیاں بھی شامل ہیں، جن کی الگ فہرست تیار کر لی گئی ہے اور متعلقہ سرکاری محکموں کو تحریری طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کسی بھی سرکاری ادارے کی گاڑی خلاف ورزی کرے گی تو اس کے ڈرائیور کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا۔ ”کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ اگر پولیس کی گاڑی بھی خلاف ورزی کرے گی تو اس پر بھی کارروائی ہو گی۔“
وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے
ای چالان نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اس اقدام کو اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ای چالان چیک کریں اور واجب الادا رقم جمع کروا کر قانونی کارروائی سے بچیں۔
لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق یہ آپریشن آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کرے گا اور باقی ماندہ 700 ڈیفالٹرز کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محسن نقوی کا ایف آئی اے دورہ، حوالہ ہنڈی و جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں ان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر داخلہ نے حوالہ ہنڈی مافیا، جعلی ادویات، نان کسٹم مصنوعات اور بھکاری ایجنٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا دو ٹوک حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائےاورکسی کا دباؤ قبول کیے بغیر قانون نافذ کیا جائے۔بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ پاکستان کا امیج خراب کر رہے ہیں ان کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے بھکاریوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ساتھ ہی 5 ہزار ڈالر سے زائد لے جانے والے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملک کی ساکھ اور معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت یا رواداری نہیں برتی جائے گی۔