لاہور: شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
لاہور:
سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے عمل میں آئی، ملزمان کیخلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن ملزمان کی
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت سلمان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کا ایک ہی دن میں دوسرا واقعہ
دوسرا واقعہ منگھوپیر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک ہوٹل کے قریب اچانک فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ راشد زخمی ہو گیا۔
اُسے بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
تیسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر موجود ایک خاتون ارم کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی آ لگی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق خاتون کو اس وقت گولی لگی جب وہ گھر میں موجود تھیں، اور گولی ممکنہ طور پر ہوائی فائرنگ یا کسی دور دراز علاقے سے آ کر لگی۔