—فائل فوٹو

لاہور میں شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص اہم شخصیت کی بھتیجی کا خاوند ہے، ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوا تو پولیس نے پیچھا شروع کردیا، فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت عدنان بٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب گرفتار شخص کے والد عارف بٹ نے کہا کہ پولیس پیچھا کرتی ہوئی ماڈل ٹاؤن پہنچی اور گھر کے اندر بیٹے پر فائر کیا، میرے بیٹے کا دماغی توازن خراب ہے۔

پولیس نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیمیں ملزم سے تفتیش کر رہی ہیں، حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔

فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج ہے، مقدمہ تھانہ سرور روڈ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن مطابق نامعلوم کار سوار اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا، ملزم نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ کر دی، سرکاری گاڑی پر 2 فائر بھی لگے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملزم کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی، ملزم فائرنگ کرتا ہوا مکان کے اندر بھاگا اور اندر جا کر دوبارہ فائرنگ کر دی، پولیس پارٹی نے بالائی منزل پر پہنچ کر ملزم کو قابو کیا، ملزم کی اپنی فائرنگ سے اس کی ایڑھی پر گولی لگی، ملزم کے قبضے سے پستول، گولیاں، پمپ ایکشن اور چھرا ملا۔2

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فائرنگ کرنے فائرنگ کر

پڑھیں:

کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار