خیرپور میں انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر حملہ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔"
انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔"
محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے ہماری سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ مقبول شیخ محسن نقوی
پڑھیں:
گداگری کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے: محسن نقوی
---فائل فوٹووزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ان سے سختی سے نمٹا جائے، گداگری کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیرقانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کے لیے وفاقی وصوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے وزارتِ توانائی اور صوبائی حکومتوں کو تعاون فراہم کر رہے ہیں۔