میہڑ: ٹیچر صدف حاصلو کا قتل، پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ٹیچر صدف حاصلو کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی دادو نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 1 پولیس اہلکار اور دوسرا سہولت کار شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قمبر میں 3 ماہ قبل ملزم پولیس اہلکار نے شادی سے انکار پر اپنی منگیتر صدف حاصلو کو قتل کر دیا تھا۔
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی دادو کا کہنا ہے کہ گرفتار دوسرے ملزم نے پولیس اہلکار کو اپنے گھر میں پناہ دے رکھی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سندھ حکومت نے 25 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔