کراچی: مڈل کلاس لوگوں کو اغوا کرنیوالے 4 مزدور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) شارع نور جہاں پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 4 پیشہ ور مزدور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نورجہاں پولیس سے مقابلے کے بعد گرفتار اغوا کار ویلڈر، کارپینٹر، ماربل پالش والا اور نائی نکلے، ملزمان صرف متوسط طبقے کے لوگوں کو ہی اغوا کرتے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نائی، ویلڈر، کارپینٹر اور ماربل پالش والا شامل ہے، چاروں مزدوروں نے مل کر گینگ بنایا تھا اور ملزمان قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار بن کر وارداتیں کرتے تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان صرف متوسط طبقے کو ہی نشانہ بناتے تھے، ملزمان گنے کے جوس، شربت والے، ریڑھی بان یا کسی کو بھی اہلکار بن کر بلاتے تھے اور اپنی گاڑی میں بٹھا کر مختلف علاقوں میں گھماتے پھراتے تھے، ملزمان شہری کے اہلخانہ سے 20 ہزار سے 1 لاکھ تک تاوان منگواتے اور چھوڑ دیتے تھے۔(جاری ہے)
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ایک ملزم پی کیو آر کا سابقہ اہلکار تھا، ملزم اپنے اور دیگر ساتھیوں کے لیے پولیس کی یونیفارم ارینج کرتا تھا، ایک کیس میں ملزمان نے تاوان لے کر آنے والے شخص سے بھی لوٹ مار کی تھی، ملزمان نے اغوا برائے تاوان کیلئے کرائے کی گاڑی لے کر رکھی ہوئی تھی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان مڈل کلاس طبقے کو اس لیے نشانہ بناتے تاکہ ان کی شکایت نا ہوسکے، ملزمان میں اشعر، کامران، عرفان اور دانیال شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری کی خبر سن کر کئی متاثرین تھانے پہنچ گئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
کراچی:ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکو ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا ہے، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔
خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی۔
کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کی مدد سے خاتون کا سامان سے بھرا بیگ مل گیا۔
ذرائع کے مطابق طارق علی کے خلاف اس سے قبل بھی نجی ائیرلائن کے مسافروں کا سامان چوری کا الزام ہے، طارق علی پی آئی اے انجینئرنگ شعبے کا ملازم ہے جبکہ پی آئی اے ملازم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان کا ائیرپورٹ انٹری پاس ضبط کرلیا گیا ہے۔
بعدازاں اے ایس ایف کو بھی طلب کرلیا گیا، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے ملازم طارق علی کو اے ایس ایف کے حوالے کر دیا ہے۔